آندھراپردیش

اے پی:132کلوچاندی ضبط

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں بڑے پیمانہ پرچاندی ضبط کی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں بڑے پیمانہ پرچاندی ضبط کی گئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ضلع کے کنکی پاڈوٹول پلازہ کے قریب کل شب کار میں یہ غیرمجاز چاندی منتقل کی جارہی تھی کہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران اس 132کلوچاندی کوضبط کرلی جس کی مالیت 92لاکھ روپئے ہے۔

اس چاندی کو منتقل کرنے والے افراد اس سلسلہ میں دستاویزات پیش نہیں کرپائے جس پر یہ چاندی ضبط کرلی گئی۔

پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیاہے اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ چاندی کس کی ایما پر کہاں منتقل کی جارہی تھی۔