آندھراپردیش
اے پی:ٹرین سے 16کلو گانجہ ضبط۔دو مسافرین گرفتار
پولیس نے موقع پر ہی دو افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس ان ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ گانجہ کس مقام سے کہاں منتقل کیاجارہا تھا۔
حیدرآباد: تروپتی جانے والی ہوڑہ۔پوری ایکسپریس ٹرین میں 16 کلو گانجہ ضبط کیاگیا اور اس سلسلہ میں دو افراد کوگرفتارکرلیاگیا۔
ایک اطلاع پرٹرین کے باپٹلہ سے چیرالہ تک کے راستے میں ایگل ٹیم، جی آر پی ایف اور آر پی ایف پولیس نے تلاشی مہم چلائی۔
ٹرین کے جنرل کوچس کی جانچ کے دوران پولیس کے نشہ سونگھنے والے کتوں نے گانجہ کی بو سونگھ کر اس کا پتہ لگایا۔
پولیس نے موقع پر ہی دو افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس ان ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ گانجہ کس مقام سے کہاں منتقل کیاجارہا تھا۔