بھارت

ساوتھ سنٹرل ریلوے: 10ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی مال برداری کی سرگرمیوں سے جاریہ مالیاتی سال اس زون کو ریکارڈ 10,000کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

حیدرآباد: ساوتھ سنٹرل ریلوے کی مال برداری کی سرگرمیوں سے جاریہ مالیاتی سال اس زون کو ریکارڈ 10,000کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

یہ کام صرف 9ماہ اور16دن میں مکمل ہوا جو اس زون کے آغاز سے اب تک کا سب سے تیز تر کام ہے۔

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔قبل ازیں مال برداری سے آمدنی 10ہزارکروڑروپئے 9مارچ 2019میں ہوئی تھی۔

مال برداری کا شعبہ مسلسل بہتر مظاہرہ کررہا ہے اور حال ہی میں چند دن پہلے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 100ملین ٹن کی لوڈنگ کے نشانہ کی تکمیل کی ہے۔

مال برداری کا رجحانات پُرامید طریقہ سے جاری ہیں اور ساوتھ سنٹرل ریلوے کی ٹیم جاریہ مالیاتی سال کے اواخر تک مال برداری میں اونچائی چھونے کی کوشش کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے۔