شمالی بھارت

گیان واپی میں غیر ہندوؤں کے داخلہ پر پابندی کی درخواست مسترد

عدالت کا کہنا تھا کہ عرضی گزار نے وارانسی کی عدالت میں دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ ہائی کورٹ سے جو بھی حکم حاصل کرنا چاہ رہی ہیں، وہ سب کچھ وارانسی کی نچلی عدالت میں بھی درخواست داخل کرکے مطالبہ کرسکتی ہیں۔

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی احاطہ میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے میں دائر مفاد عامہ کی درخواست واپس لئے جانے کی بنیاد پر مسترد کر دی ہے۔ یہ حکم چیف جسٹس پریتنکر دیواکر اور جسٹس آشوتوش سریواستو کی بنچ نے منگل کو دیا۔

متعلقہ خبریں
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

وارانسی کی عدالت میں شرنگار گوری کی باقاعدہ پوجا کی اجازت کے لیے مقدمہ دائر کرنے والی راکھی سنگھ، جتیندر سنگھ بسین اور دیگر کی جانب سے دائر پی آئی ایل میں کہا گیا تھا کہ شرنگار گوری کیس میں جب تک وارانسی کی عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا، اس وقت تک کیمپس میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور گیانواپی کیمپس میں پائے جانے والے ہندو نشانات کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عرضی گزار نے وارانسی کی عدالت میں دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ ہائی کورٹ سے جو بھی حکم حاصل کرنا چاہ رہی ہیں، وہ سب کچھ وارانسی کی نچلی عدالت میں بھی درخواست داخل کرکے مطالبہ کرسکتی ہیں۔

 درخواست گزار کے اس بیان پر کہ وہ اپنی بات لوئر کورٹ وارانسی میں پیش کریں گی، اس بنیاد پراس کی جانب سے درخواست واپس لینے پرخارج کردی۔

a3w
a3w