آندھراپردیش

اے پی: ڈیوٹی چھوڑ کر حالت نشہ میں ایک شخص سے رقص کروانے والے اے ایس آئی کیخلاف کار روائی: ویڈیو

ڈیوٹی کو چھوڑکر حالت نشہ میں ایک شخص سے رقص کروانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ڈیوٹی کو چھوڑکر حالت نشہ میں ایک شخص سے رقص کروانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

یہ واقعہ آندھراپردیش کے اونگول میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے شنکراپورم میں حال ہی میں گروہ واری رقابت پر دوگروپس نے ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

اس واقعہ میں تین نوجوان شدید طورپرزخمی ہوگئے جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس پکٹ تعینات کیاگیا۔

اس پکٹ میں موجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ڈیوٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے گاوں کے نواحی علاقہ میں جاکر نشہ کیا۔اس نے اپنے سل فون پر ایک گیت لگایا اور ایک شخص اس گیت پر رقص کرنے لگا۔

وہاں موجود کسی شخص نے اس واقعہ کو اپنے سل فون میں فلمبند کردیا۔

اس ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر ضلع ایس پی جی سمیت سنیل نے اے ایس آئی کو ویکسنی ریزرو(وی آر)بھیج دیا اوراعلی عہدیداروں کے علم میں اس واقعہ کو لایا۔

اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کیلئے آئی جی آفس کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔

a3w
a3w