تلنگانہ

حیدرآباد: آٹو ڈرائیورس کا دھرنا: بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر نے کی شرکت، کانگریس حکومت پر لگائے سنگین الزام

کانگریس  نے انتخابات کے دوران آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہتیلی میں چاند دینے  کا وعدہ کیا تھا، تاہم انتخابات میں کامیابی کے بعد آٹو ڈرائیوروں کو بھلا دیا گیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے منگل کو کانگریس حکومت سے آٹو رکشا ڈرائیوروں کی ققبل رحم حالت زار کو دور کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ کانگریس  نے انتخابات کے دوران آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہتیلی میں چاند دینے  کا وعدہ کیا تھا، تاہم انتخابات میں کامیابی کے بعد آٹو ڈرائیوروں کو بھلا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

انہوں نے یہاں دھرنا چوک پر تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستہ آٹو ڈرائیور یونینوں کے ذریعہ منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تقریباً 6.5 لاکھ آٹو ڈرائیورس کی زندگیاں صداک پر آ گیی ہے۔

حکومت نے ریاست میں خواتین کے لیے مفت آر ٹی سی بس سفر شروع کیا، لیکن آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو نظر انداز کر دیا ، جس سے ان کی روزی روٹی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، لیکن آٹو ڈرائیوروں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا حکومت کی نظر م،این ضروری نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کانگریس نے آٹو ڈرائیورس ویلفیئر بورڈ کے قیام کے علاوہ ہر ماہ 1,000 روپے کی مالی مدد کا وعدہ کیا تھا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ آٹو ڈرائیوروں کے جائز مطالبات پر غور کرے اور 5000 روپے ماہانہ مالی امداد فراہم کرے، تیسرے فریق انشورنس، اور آٹو ڈرائیوروں کے استحصال اور درپیش مالی گراوٹ  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پہلے بی آر ایس حکومت کے دور میں  روزانہ 2000 روپے کماتے تھے وہ اب 200-300 روپے تک کمانے کے لیے جدوجہد سے دو چار  ہیں۔

پچھلی بی آر ایس حکومت کی طرف سے آٹو ڈرائیوروں کو فراہم کی گئی لائف انشورنس اسکیم کو ہٹانے کی ریاستی حکومتپر تنقید کرتے ہوۓ کے ٹی راما راو نے کہا  مرکزی حکومت  نے ایسے متنازعہ قوانین بنائے ہیں جو آٹو ڈرائیوروں کی زندگیوں کے معیار کو مزید پستی کی سمت ڈال دیا ہے  کے ٹی راما راو نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ آٹو رکشا ڈرائیوروں کی فلاح و بہبود کے لیےمناسب اسکیمات  نفاذ کرے ۔کار گزار صدر بی آر یس  نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی وعدوں اور موجودہ بے عملی کے لیے راہول گاندھی زمیدار ہے جنہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران آٹو ڈرائیوروں کو بہت سے یقین دہانیاں کرای تھی ، لیکن اس کے بعد سے آٹو ڈرائیوروں کو نظر انداز کر دیا گیا .انہوں نے کہا ہونا تو یہ چائیے تھا کہ وہ یہ بات یاد رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آٹو ڈرائیوروں، کسانوں اور بنکروں میں خودکشیان عام ہو  چکی ہیں۔ ہم نے اسمبلی میں اس مسئلہ  کو اٹھانے اور متاثرین کے ناموں کی فہرست سونپنے کے بعد بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے انہوں نے انہوں نے آٹو ڈرائیور یونینوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی سے وابستگی کو دور کریں اور اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آٹو رکشا ڈرائیوروں کے متلبات کی تکمیل کی وکالت کرتے رہیں گے۔