جرائم و حادثات

انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے 3 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں کشائی گوڑہ کے انسپکٹر پولیس سب انسپکٹر اور درمیانی فرد کوگرفتارکرلیا۔

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے 3 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں کشائی گوڑہ کے انسپکٹر پولیس سب انسپکٹر اور درمیانی فرد کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس فراہمی میں ملوث ملزم اور5 خریدارگرفتار
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں

اے سی بی کے بموجب رچہ کنڈہ کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر جی ویراسوامی‘ سب انسپکٹر شیخ شفیع اور درمیانی شخص ایل رویندر نے شکایت کنندہ بی بھارت ریڈی سے ان کے خلاف اقدم قتل کیس بندکرنے کے لئے 3لاکھ روپے رشوت طلب اور قبول کی تھی۔

عہدیداروں نے تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور تینوں ملزمین کو اینٹی کرپشن بیوروکی اسپیشل کورٹ میں پیش کردیاگیا کیس ابھی زیرتحقیقات ہے۔

اس موقع پر اینٹی کرپشن بیوروکے ڈی ایس پی آنند کمار نے کہاکہ ان ملزمین کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کسی کوبھی نہیں چھوڑا جائے گا۔