آندھراپردیش

اے پی:11سالہ لڑکی کو 50سالہ شخص کا دل لگایاگیا

آندھراپردیش میں ایک 11سالہ لڑکی کو 50سالہ شخص کا دل لگایاگیا۔تروپتی میں سری پدماوتی چلڈرن ہارٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے گذشتہ روز دل کی کامیاب پیوند کاری کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں ایک 11سالہ لڑکی کو 50سالہ شخص کا دل لگایاگیا۔تروپتی میں سری پدماوتی چلڈرن ہارٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے گذشتہ روز دل کی کامیاب پیوند کاری کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

حیدرآباد کے ونستھلی پورم کی ایک 11 سالہ لڑکی کو دل کی پیوند کاری کی ضرورت تھی۔ ڈاکٹروں نے اس کیس کو اے پی کے تروپتی ریفر کیا۔

6 نومبر کو تروپتی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے لڑکی کے طبی معائنے کئے جس کے بعد جیون دان ٹرسٹ میں نام درج کروایا۔ بعدازاں پتہ چلا کہ آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع کا ایک 50 سالہ شخص فالج کی وجہ سے ذہنی طورپر مردہ قراردیاگیا تھا۔

اس کے ارکان خاندان اس کے اعضاء کے عطیہ کے لیے آگے آئے۔ دل کا عطیہ سریکاکولم کے ایک اسپتال کو دیاگیا اور وہاں سے ایک ہیلی کاپٹر میں ویزاگ اور پھر وہاں سے تروپتی لایا گیا جس میں تقریباً تین گھنٹے لگے۔

اسے رینی گنٹہ ایرپورٹ سے گرین چینل کے ذریعہ لایا گیا تھا۔اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شری ناتھ ریڈی اور ڈاکٹر گنپتی کی رہنمائی میں آپریشن تھیٹر پہلے سے ہی تیار تھا جہاں اس لڑکی کے دل کی پیوند کاری کی سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔

a3w
a3w