آندھراپردیش

آندھراپردیش: سب انسپکٹر غیر مجاز شراب کی منتقلی کے دوران پکڑاگیا

آندھراپردیش کے پلناڈومیں ایک سب انسپکٹر غیر مجاز شراب کی منتقلی کے دوران پکڑاگیا۔یہ واقعہ ضلع کے داچے پلی حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پلناڈومیں ایک سب انسپکٹر غیر مجاز شراب کی منتقلی کے دوران پکڑاگیا۔یہ واقعہ ضلع کے داچے پلی حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
انسپکٹر، ایس آئی کشائی گوڑہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

نئے سال کی تقریب کے دوران پولیس نے کل شب پوندوگلو علاقہ میں چیک پوسٹ قائم کیاتھاجہاں گاڑیوں کی تلاشی کے موقع پر گرجلاپولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر اور اس کے دیگر ساتھی شراب کے ساتھ پکڑے گئے۔

پولیس نے ان کی گاڑی سے شراب کی 42بوتلیں ضبط کیں۔بتایاجاتا ہے کہ یہ شراب تلنگانہ سے منتقل کی گئی تھی۔پولیس نے تینوں کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w