تلنگانہ

اے پی:بے قابو بس پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔تین افرادہلاک

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے پنڈت نہرو بس اسٹینڈ میں بے قابو آرٹی سی بس، پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔اس حادثہ میں بس کے پہئے کے نیچے آکر تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے پنڈت نہرو بس اسٹینڈ میں بے قابو آرٹی سی بس، پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔اس حادثہ میں بس کے پہئے کے نیچے آکر تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

مہلوکین میں کنڈکٹر کے بشمول ایک خاتون، ایک لڑکا شامل ہے۔اس حادثہ میں بعض افرادزخمی بھی ہوئے۔12نمبرپلیٹ فارم پر یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں پلیٹ فارم نمبر11اور12کے درمیان رکھے گئے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔بس کا بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔وجئے واڑہ کے آٹونگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی یہ بس گنٹور جارہی تھی۔

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی اور آرٹی سی حکام سے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔