شمالی بھارت

گیان واپی میں پوجا کی اجازت پر 8 نومبر کو فیصلہ

ہندو فریق کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ انوپم دیویدی نے کہا کہ سیول جج سینئر ڈیویژن مہندر پانڈے کی عدالت نے دونوں فریق کے دلائل کی سماعت کی اور اپنا فیصلہ 8 نومبر تک محفوظ کردیا۔

وارانسی: ایک فاسٹ ٹریک عدالت جو گیان واپی مسجد کامپلکس میں پائے گئے مبینہ شیولنگ کی اجازت طلب کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کررہی ہے، 8 نومبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

 ہندو فریق کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ انوپم دیویدی نے کہا کہ سیول جج سینئر ڈیویژن مہندر پانڈے کی عدالت نے دونوں فریق کے دلائل کی سماعت کی اور اپنا فیصلہ 8 نومبر تک محفوظ کردیا۔

 24 مئی کو وشواویدک سناتن سنگھ کے جنرل سکریٹری کرن سنگھ نے وارانسی کی ضلع عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے گیان واپی کامپلکس میں مسلمانوں کے داخلہ پر پابندی عائد کرنے اور کامپلکس کو سناتن سنگھ کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی اور شیولنگ کی پوجا کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی۔