سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

مسجد نبوی میں ایک شخص کی 10 منٹ تک دل کی دھڑکن رکنے کے بعد واپس لوٹ آئی

دنیا بھر سے حج اور عمرے کے لیے آنے والے زائرین نبی کریم ﷺ کے روضہ انور پر حاضری اور درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلیے آتے ہیں۔ اس مقدس زمین پر قدرت کے کرشمے بھی نظر آتے ہیں۔

مدینہ: مسجد نبوی ﷺ میں ایک پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت تک رکی رہی پھر کرشمہ قدرت سے وہ واپس زندگی کی طرف لوٹ آیا۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
مسجد نبویؐ میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ہی ہوگا
عمرہ کرنے میں اوسطً 92 منٹ درکار

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ روئے ارض پر مسجد الحرام کے بعد دوسرا سب سے مقدس مقام ہے۔ دنیا بھر سے حج اور عمرے کے لیے آنے والے زائرین نبی کریم ﷺ کے روضہ انور پر حاضری اور درود وسلام کے نذرانے پیش کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلیے آتے ہیں۔ اس مقدس زمین پر قدرت کے کرشمے بھی نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی قدرت کے کرشمے کا ظہور گزشتہ دنوں ہوا جب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف ایک پاکستانی عازم عمرہ کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے اہلکار اطلاع ملنے پر فوری طور پر مسجد نبوی ﷺ پہنچے اور پاکستانی عازم عمرہ کو طبی امداد فراہم کی ۔ طبی امداد ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستانی عازم عمرہ کی سانس بحال ہوگئی اور انہوں نے عبادت کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رکھا۔