آندھراپردیش

اے پی:آنگن واڑی ورکرس کی گرفتاری نامناسب:سی پی آئی

آندھراپردیش سی پی آئی کے سکریٹری راما کرشنا نے کہا ہے کہ اے پی میں ہر جگہ آنگن واڑی مراکز میں خدمات انجام دینے والے ورکرس کو گرفتار کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سی پی آئی کے سکریٹری راما کرشنا نے کہا ہے کہ اے پی میں ہر جگہ آنگن واڑی مراکز میں خدمات انجام دینے والے ورکرس کو گرفتار کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ گرفتاری نامناسب ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ کے رام کرشنا نے کہا کہ ریاست میں پولیس راج چل رہا ہے۔

وزیراعلی جگن عوامی تحریکوں کو دبانے کی سازش کے ساتھ حکومت کر رہے ہیں۔ تمام جمہوریت پسندوں کو ان بری پالیسیوں کی مذمت کرنی چاہیے۔

اے آئی ٹی یو سی، سی آئی ٹی یو، آئی این ٹی یو سے وابستہ یونینوں نے آنگن واڑی ورکرس کے مسائل کے حل کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیلئے چلو وجئے واڑہ کی اپیل کی تاہم پولیس نے ان کو روک دیااور مختلف اضلاع میں پولیس نے آنگن واڑی ورکرس کوحراست میں لیا گیا۔