حیدرآباد
تلنگانہ: مکان سے 70تولے طلائی زیورات کی چوری
شہرحیدرآباد کے علاقہ راجندرنگر کے ایک مکان سے 70تولے کے طلائی زیورات کی چوری کرلی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ راجندرنگر کے ایک مکان سے 70تولے کے طلائی زیورات کی چوری کرلی گئی۔
بنڈلہ گوڑہ جاگیر کارپوریشن کے سرسوتی ششومندر حدود میں واقع اشوک وہار اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک فلیٹ میں یہ چوری کی واردات ہوئی۔
مالک مکان نے گھر میں کام کرنے والی پر شبہ ظاہر کیا۔اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیااوراس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔