آندھراپردیش

اے پی: بس الٹ گئی۔خاتون ہلاک، 15افرادزخمی

آندھراپردیش کے ایلوروضلع میں ایک آرٹی سی بس الٹ گئی۔یہ حادثہ ضلع کے پوتنورمیں پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلوروضلع میں ایک آرٹی سی بس الٹ گئی۔یہ حادثہ ضلع کے پوتنورمیں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

اس حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کی شناخت ایلورو کی وملا بائی کے طورپر کی گئی ہے۔

اس حادثہ میں 15 دیگرافراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو چنتل پوڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس حیدرآباد سے ایلورو جارہی تھی۔ مقامی ایم ایل اے روشن کمار نے اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔