کھیل

اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘ پاکستان کی فتح پر رمیز کا بیان

ٹیم کی فتح کو اللہ تعالیٰ کی مرضی قرار دیتے ہوئے چیرمین پی سی بی رمیز راجا نے قرآن پاک کی سورۃ انفال کی آیت 30 ’وہ اپنی تدبیریں کررہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کررہا تھا اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘ شیئر کردی۔

اڈیلیڈ: پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف شاندار فتح اور سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہونے پر چیرمین پی سی بی رمیز راجا نے قرآن پاک کی آیت شیئر کردی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سوپر 12 مرحلہ کے 29 ویں اور اہم میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

ٹیم کی فتح کو اللہ تعالیٰ کی مرضی قرار دیتے ہوئے چیرمین پی سی بی رمیز راجا نے قرآن پاک کی سورۃ انفال کی آیت 30 ’وہ اپنی تدبیریں کررہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کررہا تھا اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘ شیئر کردی۔

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی تعریف کے قابل ہیں جنہوں نے اپنی شاندار کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے تاہم کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں مزید بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا۔ رمیز نے کہاکہ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ بہتر ہے تاہم کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرنا ہوگا۔