شائستہ‘ عتیق کی فینانشیل امپائر چلارہی ہے‘ پولیس کا دعویٰ
ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہمیں جانکاری ہے کہ شائستہ دولت پر کنٹرول کے لئے کوشاں ہے۔ وہ اپنے بیٹوں کے لئے یہ دولت بچانا چاہتی ہے۔ ہم اب ان ذرائع کا پتہ لگارہے ہیں جنہوں نے عتیق فیملی کو یہ جائیداد اکٹھا کرنے میں مدد دی۔ بیشتر جائیدادیں بے نامی ہوسکتی ہیں۔
پریاگ راج(یوپی): اومیش پال قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس عہدیدار اب عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین تک پہنچانے کے لئے ”معاشی راستہ“ استعمال کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے بموجب شائستہ کو گزشتہ 4 دہوں میں اپنے شوہر کی اکٹھا کردہ ڈھیر ساری دولت اور جائیدادوں کی جانکاری ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہمیں جانکاری ہے کہ شائستہ دولت پر کنٹرول کے لئے کوشاں ہے۔ وہ اپنے بیٹوں کے لئے یہ دولت بچانا چاہتی ہے۔ ہم اب ان ذرائع کا پتہ لگارہے ہیں جنہوں نے عتیق فیملی کو یہ جائیداد اکٹھا کرنے میں مدد دی۔ بیشتر جائیدادیں بے نامی ہوسکتی ہیں۔
پولیس نے پریاگ راج کے مواضعات صلاح پور اور ہٹوا میں دھاوے کئے۔ عتیق احمد کے بھائی اشرف کا سسرال بھی موضع صلاح پور میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق نے مہاراشٹرا‘ گجرات‘ راجستھان اور حیدرآباد میں جائیدادیں بنائی تھیں۔شائستہ‘ عتیق فیملی کی دیگر خواتین کے ساتھ ان میں سے کسی ایک مقام پر روپوش ہوسکتی ہے۔
عتیق احمد نے گجرات‘ راجستھان‘ مدھیہ پردیش‘ دہلی اور ممبئی میں ڈائمنڈ مائننگ‘ ڈیری اور دیگر پراجکٹس میں پیسہ لگایا تھا۔ شائستہ پروین کو ان پراپرٹیز کی جانکاری ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شائستہ اور اشرف کی بیوی زینب گرفتاری سے بچنے ٹھکانے بدل رہی ہیں جبکہ علاقہ میں مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ دونوں عدت گزار رہی ہوں گی۔