آندھراپردیش
اے پی: کار کی ٹینکر کو ٹکر۔ایک شخص شدید زخمی
اس حادثہ کے ساتھ ہی ٹینکر سے تیل کا بڑے پیمانہ پراخراج شروع ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس روٹ سے تیل کی صفائی کو یقینی بنایا۔ساتھ ہی اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے سنکرانتی پلی میں اُس وقت پیش آیا جب تیل سے لدی لاری کوکار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں یہ لاری، الٹ گئی۔
اس حادثہ میں کار چلانے والا شدیدزخمی ہوگیا جس کوعلاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی ٹینکر سے تیل کا بڑے پیمانہ پراخراج شروع ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس روٹ سے تیل کی صفائی کو یقینی بنایا۔ساتھ ہی اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا۔