آندھراپردیش

اے پی میں بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ سطحی دباو آئندہ 48 گھنٹوں میں خلیج بنگال میں کم دباؤ کے علاقہ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے زیراثرآئندہ چار دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: اگرچہ کہ جنوب مغربی مانسون نے مکمل طور پر الوداع کہہ دیا ہے، تاہم کئی تلگو ریاستوں میں اب بھی ہلکی تا موسلادھاربارش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

خاص طور پر شمال مشرقی مانسون کے داخل ہونے اور جنوب مشرقی خلیج بنگال میں بننے والے سطحی دباو کے باعث آندھرا پردیش کے مختلف حصوں میں اوسط بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ سطحی دباو آئندہ 48 گھنٹوں میں خلیج بنگال میں کم دباؤ کے علاقہ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے زیراثرآئندہ چار دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


محکمہ کے مطابق یہ سطحی دباو فی الحال مغرب اور شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجہ میں یہ کم دباؤ والا علاقہ مزید طاقتور ہوسکتا ہے۔ اس نظام کے زیر اثر آئندہ چار روز کے دوران کئی مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔