حیدرآباد

وزیر اعظم مودی نے سکندرآباد۔تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھائی

گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن، وزیر ریلوے اشونی ویشنو، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے پروگرام میں شرکت کی۔قبل ازیں دہلی سے خصوصی طیارہ سے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپور ٹ پر آمد پر مودی کا استقبال کیاگیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے سکندرآباد۔تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے چلنے والی دوسری وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

قبل ازیں وزیر اعظم نے وندے بھارت ٹرین میں سفر کرنے والے طلباء،لوکو پائلٹ سے بات چیت کی اور ٹرین میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران سینکڑوں افرادریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پرموجود تھے۔