آندھراپردیش

اے پی دسویں جماعت کے نتائج۔ 933 اسکولوں میں صدفیصد طلباء کامیاب۔ 38 اسکولوں کا نتیجہ صفر رہا

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے دسویں جماعت کے نتائج وزیر تعلیم بوتسا ستیہ نارائنا نے وجئے واڑہ میں جاری کئے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے دسویں جماعت کے نتائج وزیر تعلیم بوتسا ستیہ نارائنا نے وجئے واڑہ میں جاری کئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

امتحانات 3 تا 18 اپریل منعقد کئے گئے تھے۔

ان امتحانات کے لئے 6,09,081 ریگولر طلباء نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں سے 6,05,052 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔

ان میں 3,09,245 لڑکے اور 2,05,807 لڑکیاں ہیں۔

وزیر نے انکشاف کیا کہ ریاستی سطح پر ریگولر طلبا کی کامیابی کا فیصد 72.26 فیصد ہے۔

اس میں لڑکے 60.27 فیصد اور لڑکیاں 75.38 فیصد ہیں۔

لڑکوں کے مقابلے لڑکیاں 6.11 فیصد زیادہ کامیاب ہوئی ہیں۔

وزیرموصوف نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کامیابی کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ریاست بھر کے 933 اسکولوں میں صدفیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 38 اسکولوں کا نتیجہ صفر رہا۔

ضلع واری لحاظ سے پاروتی پورم منیم ضلع 87.47 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔ ضلع نندیال 60.39 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

اے پی کے اقامتی اسکولس کے طلبہ سب سے زیادہ کامیاب ہوئے۔

ان اسکولس میں 95.25 فیصد کامیاب ہونے کا فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کے لیے یقیناً فخر کی بات ہے۔

تمام نتائج ایس ایس سی بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب رکھے گئے ہیں۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w