انٹرٹینمنٹ

پربھاس، دیپیکا، فلم”پروجیکٹ کے“ کا ٹریلر جاری کریں گے

فلم اسٹار پربھاس، دیپیکا پڈوکون کے ساتھ معمر ادا کار کمل ہاسن، سانڈیگو کامک کان (ایس ڈی سی سی) میں اپنی آنے والی سائنس۔ فلم ”پروجیکٹ کے“ ٹریلر کی ایک جھلک، دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

حیدرآباد: فلم اسٹار پربھاس، دیپیکا پڈوکون کے ساتھ معمر ادا کار کمل ہاسن، سانڈیگو کامک کان (ایس ڈی سی سی) میں اپنی آنے والی سائنس۔ فلم ”پروجیکٹ کے“ ٹریلر کی ایک جھلک، دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!

فلمسازوں کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم، ایس ڈی سی سی سے ڈیبو کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم رہے گی۔

کامک کان میں شیڈول کے مطابق 20 سے 30جولائی وجیانتی موویز کے فلم ساز، تبادلہ خیال اور پرفارمنس کی میزبانی کریں گے اور سامعین کو ہندوستان کی متحرک ثقافت اور سائنس فکشن کی حیرت انگیز دنیا کی ایک جھلک پیش کریں گے۔

کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا اور اشون ایس ڈی سی سی میں اُس دن فلم کا ٹائیٹل، ٹریلر، اور فلم کی ریلزنگ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

a3w
a3w