آندھراپردیش

طوفان موچہ۔ تین دنوں تک آندھراپردیش میں بارش ہوگی

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ طوفان موچہ کے زیراثرمسلسل تین دنوں تک آندھراپردیش میں بارش جاری رہے گی۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ طوفان موچہ کے زیراثرمسلسل تین دنوں تک آندھراپردیش میں بارش جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے قبل ازیں کہا تھا کہ طوفان موچہ جنوب مشرق خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں مرکوز ہے اور توقع ہے کہ یہ 7 اور9 مئی کو مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔

اسی کے زیراثرمسلسل تین دنوں تک بارش ہوگی۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ شمالی ساحلی اے پی، یانم، جنوبی ساحلی اے پی میں بعض مقامات پر کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔

ساتھ ہی رائل سیما میں بعض مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

اسی دوران دوسرے موسمیاتی ذرائع نے کہاکہ خلیج بنگال میں طوفانی ہوا میں عدم استحکام ختم ہورہا ہے اورہوا میں استحکام ہورہا ہے جس کے نتیجہ میں رائل سیما میں شدید بارش کا امکان ہے۔

اضلاع سریکاکلم، وجیانگرم، پاروتی پورم، انکاپلی،ایلورو، مشرقی و مغربی گوداوری، این ٹی آرضلع،گنٹور، کرشنا، پلناڈو، پرکاشم، نیلور، تروپتی، نندیال، چتور، کڑپہ اور انامیا میں بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w