آندھراپردیش

اے پی:چلتی اسکول بس میں دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت

چلتی اسکول بس میں دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔اس واقعہ میں بس کے سڑک پر رک جانے کے نتیجہ میں کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

حیدرآباد: چلتی اسکول بس میں دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔اس واقعہ میں بس کے سڑک پر رک جانے کے نتیجہ میں کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ کے اُپلاپاڈومنڈل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 53سالہ بس ڈرائیورجس کی شناخت ایڈولہ گنڈلہ کے طورپر کی گئی ہے، ایک پرائیویٹ اسکول کے بچوں کو ضلع کے میلاورم، اُپلاپاڈو اور ویمپارامواضعات سے تعلق رکھنے والے اسکول لے جارہا تھاکہ اُپلاپاڈو علاقہ سے گذرنے کے دوران اچانک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں وہ ڈرائیونگ سیٹ سے گرپڑا اور بس سڑک کے درمیان میں رک گئی۔

مقامی افرادنے فوری طورپر ڈرائیور کو نیچے اتاراتاہم تب تک اس کی موت ہوگئی تھی۔اطلاع ملتے ہی عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے بچوں کو دوسری بس کے ذریعہ اسکول لے جانے کا انتظام کیا۔