آندھراپردیش

اے پی: والدین کی سرزنش کا خوف ۔دو کم عمر لڑکیوں نے خودکشی کرلی

نویں جماعت میں زیر تعلیم شویتا نامی لڑکی نے گھر پر دودھ گرم کرنے کے لیے گیس چولہے پر رکھا اور کھیلنے کے لیے باہر چلی گئی۔ کچھ دیر بعد وہ دودھ یاد ہی نہ رہا اور چولہے پر ابلتے دودھ سے نکلنے والے دھوئیں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے تیز بو پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے ٹی۔ ویر پور گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں والدین کی سرزنش کے خوف سے دو کم عمر لڑکیوں نے پانی میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


نویں جماعت میں زیر تعلیم شویتا نامی لڑکی نے گھر پر دودھ گرم کرنے کے لیے گیس چولہے پر رکھا اور کھیلنے کے لیے باہر چلی گئی۔ کچھ دیر بعد وہ دودھ یاد ہی نہ رہا اور چولہے پر ابلتے دودھ سے نکلنے والے دھوئیں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے تیز بو پھیل گئی۔


والدین کی ڈانٹ کے خوف سے گھبرا کر شویتا نے اپنے گھر کے قریب رہنے والی سہیلی ماؤنیکا کو بلایا اور دونوں قریبی گاؤں میں واقع سری دینی گنگما مندر کے پاس چلی گئیں۔


بعد ازاں دونوں نے وہاں موجود تالاب میں چھلانگ لگا دی، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔ مقامی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔


مقامی افراد نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی غلطیوں پر والدین کی سخت ڈانٹ اکثر بچوں میں شدید خوف پیدا کر دیتی ہے۔ ماہرین نفسیات نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی تربیت میں نرمی اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔