آندھراپردیش

اے پی :ٹرین میں آگ،کئی ٹرینیں روک دی گئی

ریلوے حکام نے وجئے واڑہ کی طرف جانے والے عام مسافروں کو متبادل ذرائع استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ صرف ریزرویشن والے مسافروں کو ہی اسٹیشن سے سفر کی اجازت دی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے انکاپلی میں ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ کے پیش نظر وشاکھاپٹنم۔وجئے واڑہ روٹ پر ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


ایلامنچلی اسٹیشن پر کئی ٹرینیں روک دی گئی ہیں اور وہاں سے عام ٹکٹوں کی اجرائی فی الحال بند کردی گئی۔

ریلوے حکام نے وجئے واڑہ کی طرف جانے والے عام مسافروں کو متبادل ذرائع استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ صرف ریزرویشن والے مسافروں کو ہی اسٹیشن سے سفر کی اجازت دی جا رہی ہے۔


متاثرہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلی ہوئی بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر کے نئی بوگیاں جوڑنے کا کام جاری ہے تاکہ ٹریفک کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔