تلنگانہ

بھینسہ میں بولیروگاڑی دریا میں گرپڑی،ڈرائیورمحفوظ

مہاراشٹرکے پونے سے تلنگانہ کے نرمل کو سبزیوں کے لوڈ کے ساتھ یہ گاڑی جارہی تھی۔کرین کی مدد سے گاڑی کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ ٹاون میں بولیروگاڑی دریا میں گرپڑی تاہم اس حادثہ میں ڈرائیور محفوظ رہا۔یہ حادثہ ضلع کے ماٹے گام دیہات میں اُس وقت پیش آیا جب بریج پر سبزیوں کے لوڈ کے ساتھ جانے والی گاڑی کے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ہونے والی امکانی ٹکر سے بچنے کے دوران اس کا توازن کھودیا۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا

اور یہ بولیروگاڑی بریج سے دریا میں گرگئی۔اس حادثہ میں بولیرو گاڑی کا ڈرائیور جس کی شناخت انل کے طورپر کی گئی ہے، محفوظ رہا۔اس حادثہ میں بولیروگاڑی میں رکھی سبزیاں دریا کی نذرہوگئیں۔

مہاراشٹرکے پونے سے تلنگانہ کے نرمل کو سبزیوں کے لوڈ کے ساتھ یہ گاڑی جارہی تھی۔کرین کی مدد سے گاڑی کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔