آندھراپردیش
گورنر ایس عبدالنذیر نے امراوتی میں قومی پرچم لہرایا۔پہلی بار دارالحکومت میں یومِ جمہوریہ کی تقریب
پرچم کشائی کے بعد گورنر نے مختلف دستوں کے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور دیگر اعلیٰ حکام و شخصیات نے شرکت کی۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔ ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ یومِ جمہوریہ کی تقریب نو تعمیر شدہ گرین فیلڈ دارالحکومت امراوتی کے گاؤں نیلا پاڈو میں منعقد کی گئیں۔
پرچم کشائی کے بعد گورنر نے مختلف دستوں کے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور دیگر اعلیٰ حکام و شخصیات نے شرکت کی۔
ریاست کے نئے دارالحکومت میں اس تقریب کا انعقاد امراوتی کی تعمیرنو اور ترقی کے سلسلہ میں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔