تلنگانہ

راہول گاندھی نے مقامی کانگریسی لیڈروں کی اسکرپٹ کھمم کے جلسہ میں سنائی۔ وزیربجلی کا طنز

تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے مقامی کانگریس کے لیڈروں کی اسکرپٹ کو گذشتہ روز ضلع کھمم میں ہوئے جلسہ میں سنایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مقامی کانگریس کے لیڈروں کی اسکرپٹ کو گذشتہ روز ضلع کھمم میں ہوئے جلسہ میں سنایا۔

متعلقہ خبریں
زائد برقی طلب پر چارجس میں اضافہ سے متعلق مرکز کا فیصلہ بدبختانہ
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاست میں برسراقتدارآنے پر تمام افراد کو دیئے جانے والے وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے اسے چارہزارروپئے کرنے راہل گاندھی کے اعلان پر بھی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے پوچھا کہ ملک میں کانگریس اقتدارحکومت والی ریاستوں میں کتنے وظائف دیئے جاتے ہیں؟انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کانگریس اقتداروالی ریاست چھتیس گڑھ میں معمرین کو 350 روپے وظیفہ دیاجاتا ہے۔

معذورین کو 500 روپئے اور بیواوں کو 350روپئے وظیفہ دیاجاتا ہے۔ راجستھان میں جہاں کانگریس کی حکومت ہے، صرف 750 روپئے کا وظیفہ معمرین کو دیاجاتا ہے جبکہ معذورین کو 550روپئے وظیفہ کی رقم دی جاتی ہے۔

پڑوسی ریاست کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ریاست میں معمرین کو 800، معذوروں کو 800 اور بیواؤں کے لیے 800روپئے وظیفہ دیاجاتا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ تلنگانہ کی طرح کانگریس اقتداروالی ریاستوں میں وظائف کیوں نہیں دیئے جاتے؟

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کانگریس کی جانب سے چارہزارروپئے وظیفہ دینے کے اعلان پر یقین نہیں کریں گے۔انہوں نے کالیشورم پراجکٹ میں بدعنوانیوں سے متعلق راہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کالیشورم پراجکٹ میں بدعنوانیوں کا الزام راہل گاندھی کی لاعلمی کو ظاہر کرتا ہے۔یہ پراجکٹ ایک لاکھ کروڑ روپئے سے بنایا گیا ہے۔

a3w
a3w