آندھراپردیش

اے پی:ناجائز تعلقات میں مبینہ طور پر رکاوٹ۔شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

ناجائز تعلقات میں مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے پر شوہر نے برہمی میں بیوی کو مار پیٹ کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پرساد اور رچامالو بالا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

حیدرآباد: ناجائز تعلقات میں مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے پر شوہر نے برہمی میں بیوی کو مار پیٹ کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پرساد اور رچامالو بالا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

انہوں نے 8 سال پہلے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔ پرساد، جس کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، نے گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

اس نے تمام کو یقین دلایا کہ اس کی بیوی کی موت قئے اور اسہال سے ہوئی ہے تاہم مقامی افردکو پرساد کے رویہ پر شک ہوا، خاتون کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش، قبرسے نکال کراس کا پوسٹ مارٹم کروایا جس میں قتل کا انکشاف ہوا۔پولیس نے پرساد کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس پر اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔