آندھراپردیش
اے پی:ٹرینوں میں چوری کی واردات
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں سنگاریاکونڈا۔کاولی کے درمیان دو ایکسپریس ٹرینوں میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں سنگاریاکونڈا۔کاولی کے درمیان دو ایکسپریس ٹرینوں میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
سکندرآباد سے چینئی جانے والی ٹرین کی ایس 2،ایس 4،ایس 6، ایس 7اورایس 8بوگیوں میں یہ واردات پیش آئی۔
ساتھ ہی چوروں نے سکندرآباد سے تمبارم جانے والی چارمینار ایکسپریس کو بھی نشاناہ بنایا اور اس میں بھی چوری کی۔
چارمینار ایکسپریس ایس 1 اورایس 2 بوگیوں میں چوری کی گئی۔ مسافروں نے بتایا کہ ڈکیتی رات 1.20 سے 1.50 کے درمیان ہوئی۔
اس سلسلہ میں کاوالی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔