مشرق وسطیٰ

دبئی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بری خبر، نئے قوانین نافذ

دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدت کی بنیاد پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ان ترامیم کا مقصد جرمانے کے نفاذ کو بڑھانا، حادثات کو کم کرنا اور ٹریفک کے لیے محفوظ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

دبئی: دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سخت ترین قوانین متعارف کرائے ہیں جس کا ،مقصد حادثات کی کمی اور جرمانوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
پرانا شہر سے نئے شہر میں داخل ہونا انتہائی مشکل
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدت کی بنیاد پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ان ترامیم کا مقصد جرمانے کے نفاذ کو بڑھانا، حادثات کو کم کرنا اور ٹریفک کے لیے محفوظ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف نے 2015ء کے فرمان نمبر 29 اور اس کی ترامیم کا جائزہ لینے کے بعد درج ذیل ترامیم متعارف کرائی ہیں۔

  • 1: سڑک پر اچانک گاڑی کو اس طرح سے روکنا جس سے جان، املاک یا ٹریفک کی حفاظت کو خطرہ ہو، اس پر 30 دن کیلئے گاڑی بند کی جائے گی۔
  • 2: سامنے والی گاڑی کے درمیان خاطر خواہ حفاظتی فاصلہ نہ چھوڑنے پر گاڑی کی 30 دن کی بندش۔
  • 3: سڑک کے صاف ہونے کو یقینی بنائے بغیر داخل ہونے پر گاڑی 14 دن کیلئے ضبط کی جائے گی۔
  • 4: فون یا دیگر آلات استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران سڑک سے توجہ ہٹانے پر 30 دن کی بندش۔
  • 5: گاڑی کو اس طریقے سے ریورس کرنے پر 14 دن کی ضبطگی ہوگی جس سے جان، املاک یا ٹریفک کی حفاظت کو خطرہ ہو۔
  • 6: لازمی لین ڈسپلن پر عمل کرنے میں گاڑی کی ناکامی پر 14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔
  • 7: بغیر جواز سڑک کے بیچ میں رکنے پر 14 دن کیلئے گاڑی بند کردی جائے گی۔
  • 8: خطرناک اوور ٹیکنگ پر گاڑی 14 دن کیلئے ضبط کی جائے گی۔
  • 9: گاڑی میں ضروری حفاظتی آلات نہ ہونے پر14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔
  • 10: ہیوی گاڑی کی لازمی لین ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر 30 دن کیلئے گاڑی بند کی جائے گی۔
  • 11: غیر ہنگامی حالات میں سڑک پر گاڑی کو پارک کرنے یا ہارڈ شولڈر کا استعمال کرتے ہوئے دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے پر گاڑی کی 14 دن کیلئے بندش۔
  • 12: لائسنس نمبر پلیٹ کے بغیر یا صرف ایک نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر 14 دن کیلئے ضبطگی۔
  • 13: ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے طریقے سے گاڑی چلانے پر 14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔
  • 14: بغیر اجازت گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے پر 14 دن کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔