آندھراپردیش

اے پی: خاتون کو ہلاک کرنے والا تیندوا پکڑا گیا

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے قریب پاچرلہ علاقہ میں ایک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے قریب پاچرلہ علاقہ میں ایک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اس تیندوے نے ایک خاتون کو ہلاک کردیاتھا اوردوسری خاتون کو زخمی کردیاتھا۔

اس تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف دیکھاجارہا تھا جو راتوں کو اپنے گھروں سے نکلنے میں ڈرمحسوس کررہے تھے۔

ان مقامی افراد نے اس بات کی شکایت محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے کی جنہوں نے اس کو پکڑنے کے لئے اقدامات کئے۔

ان عہدیداروں نے پنجرہ لگاتے ہوئے اس کوپکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔اس واقعہ کے ایک دن بعد مہانندی مندر کے قریب ایک اور تیندوا سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔

اس تیندوے سے بھی عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔