آندھراپردیش

کوویت میں پھنسے شخص کی وطن واپسی کیلئے اے پی کے وزیر لوکیش کا وعدہ

آندھراپردیش کے وزیر نارالوکیش نے کوویت میں پھنسے ریاست سے تعلق رکھنے والے شخص کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیر نارالوکیش نے کوویت میں پھنسے ریاست سے تعلق رکھنے والے شخص کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق ضلع انامیا کے چنتاپرتی سے تعلق رکھنے والا شیوا، اپنی بیوی اور دوبیٹیوں کے ساتھ کرایہ کے مکان میں مقیم تھا۔

اپنے خاندان کی کفالت کے لئے وہ ایک ایجنٹ کے ذریعہ خلیجی ملک گیا جہاں پر اس کے کفیل نے اس کو صحرا میں جانوروں کی افزائش کے مقام پر ان کی دیکھ بھال کیلئے چھوڑدیا۔

تین دن سے اس صحرائی علاقہ میں اس کا کوئی پرسان حال نہیں تھا جس پر بھوک، پیاس سے مجبور شیوانے ایک ویڈیو بناکر اس کو اپنے ارکان خاندان کو پوسٹ کیااوراس کو بچانے کی اپیل کی۔

اس نے کہاکہ حالات اسی طرح ہوں گے تو وہ خودکشی کرنے کیلئے مجبورہوجائے گا۔اس نے کہا کہ رائے چوٹی علاقہ کے ایک ایجنٹ کے ذریعہ وہ کوویت پہنچا۔

وہ کافی مقروض ہے۔شیوا کو اس صحرائی علاقہ میں مرغیوں، بکروں،کبوتروں اور بطخوں کو پالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اس کیلئے تنہائی، خوراک اور پانی کی کمی اور انسانوں سے رابطہ نہ ہونا شدید ذہنی پریشانی کا باعث بنا۔اس نے کہا کہ گذشتہ چاردنوں سے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

بیوی اور ایجنٹ کو مطلع کرنے کے باوجود، اس سے کہا گیا کہ اسے ان سنگین حالات میں کام جاری رکھنا چاہیے۔شیوا کی ویڈیو پر ریاستی وزیر لوکیش نے مداخلت کاوعدہ کیا۔

a3w
a3w