آندھراپردیش
پولیس کی مار کے خوف سے ڈرائیور نے خودکشی کرلی۔اے پی کے وائی ایس آر ضلع میں واقعہ
تفصیلات کے مطابق سربھی گاؤں کے کپاگوٹہ پلی کا رہنے والے ایک ڈرائیور اپنی جیپ چلا کر روزگارحاصل کرتا ہے۔ چکرایاپیٹ کے قریب پولیس ملازمین ایک پٹرول پمپ کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں دوپولیس ملازمین کے زخمی ہونے کے بعد پولیس کی مارکے خوف سے جیپ کے ڈرائیورنے ندی میں کود کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع وائی ایس آرکے پٹیامنڈل میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سربھی گاؤں کے کپاگوٹہ پلی کا رہنے والے ایک ڈرائیور اپنی جیپ چلا کر روزگارحاصل کرتا ہے۔
چکرایاپیٹ کے قریب پولیس ملازمین ایک پٹرول پمپ کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
اسی دوران ڈرائیور کی جیپ پولیس ملازمین سے ٹکرا گئی، جس سے دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو اسٹیشن لے جاکر پوچھ گچھ کی۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کو یہ خوف لاحق ہوا کہ کہیں پولیس اسے شدید سزا نہ دے، اسی خوف میں اس نے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کردی۔