آندھراپردیش

اے پی: آئیل ٹینکر الٹ کر شعلہ پوش ہوگیا

آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں آئیل ٹینکر الٹ گیا جس کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے مرزاپور میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں آئیل ٹینکر الٹ گیا جس کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے مرزاپور میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

حادثہ کے مقام کے قریب ہی پٹرول پمپ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ آگ پٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے تاہم پٹرول پمپ کے قریب واقع ٹائر شاپ کو اس آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے سبب بڑے پیمانہ پر آگ کے شعلے نظرآئے۔

کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس واقعہ کے سبب نزواڑ۔

ہنومان جنکشن کی شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔