جرائم و حادثات

وشاکھا پٹنم میں تحصیلدار کا قتل

شور سننے کے بعد بلڈنگ کا سیکوریٹی اسٹاف سیلار پہونچا۔ اسٹاف نے اس کے (تحصیلدار) کے افراد خاندان کو مطلع کیا اور انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

وشاکھا پٹنم: وشاکھا پٹنم کے نواحی علاقہ کماڈی میں نامعلوم شخص نے ایک سرکاری عہدیدار کا قتل کردیا۔ پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جمعہ کی شب اپارٹمنٹ کا مپلکس کے سیلار میں حملہ آور نے آہنی سلاخ سے تحصیلدار رمنیا پر حملہ کردیا پولیس کے مطابق تحصیلدار جو یہاں ایک فلیٹ میں کرایہ سے مقیم تھا، قریب 8بجے شب دفتر سے گھر پہونچا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
شائد میں دسمبر میں وشاکھاپٹنم منتقل ہوجاؤں: جگن

 انہیں تقریباً10:15 بجے شب ایک فنو کال وصول ہوا جس کے بعد وہ، ایک شخص سے ملنے سیلار پہونچے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ان دونوں میں تلخ کلامی اور بحث وتکرار ہوئی اور حملہ آور نے تحصیلدار پر آہنی سلاخ سے حملہ کردیا اور فرار ہوگیا جس کی وجہ سے رمنیا کے سرپر گہری چوٹیں آئیں۔

 شور سننے کے بعد بلڈنگ کا سیکوریٹی اسٹاف سیلار پہونچا۔ اسٹاف نے اس کے (تحصیلدار) کے افراد خاندان کو مطلع کیا اور انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے4 مشتبہ افراد کو اٹھالیاہے۔

پولیس کمشنر روی شنکر اور دیگر پولیس عہدیدار موقع واردات پر پہنچ گئے۔ رمنیا کا دودنوں قبل چنا گادلی (وشاکھا پٹنم) سے ضلع وجیا نگرم کے بنٹو پلی تبادلہ ہوا تھا۔ یہ تبادلہ الیکشن سے قبل کے حصہ کے طور پر کیا گیا تھا۔ رمیا 10سال قبل محکمہ ریونیو سے وابستہ ہوئے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ اور دوبچے شامل ہیں۔