اے پی: اواین جی سی کنویں میں لگی آگ کی شدت میں معمولی کمی
حکام کے مطابق پیر کے مقابلہ آگ کے شعلوں کی بلندی واضح طور پر کم ہوئی ہے۔ او این جی سی حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے دباؤ میں بتدریج کمی آنے کی وجہ سے آگ کی شدت میں تقریباً 23 فیصد تک کمی آئی ہے تاہم دھماکہ کا سلسلہ مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔
حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع کے ملکلی پورم منڈل میں واقع موری۔5 آئل اینڈ گیس کنویں میں لگی آگ کی شدت میں منگل کی صبح معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پیر کے مقابلہ آگ کے شعلوں کی بلندی واضح طور پر کم ہوئی ہے۔ او این جی سی حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے دباؤ میں بتدریج کمی آنے کی وجہ سے آگ کی شدت میں تقریباً 23 فیصد تک کمی آئی ہے تاہم دھماکہ کا سلسلہ مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔
یہ آگ گزشتہ 20 گھنٹوں سے مسلسل جاری ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے جبکہ دہلی سے ایک خصوصی ٹیم بھی جلد پہنچنے والی ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت واٹر امبریلا تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے چاروں اطراف سے پانی کی بوچھار کی جا رہی ہے۔
مزید پائپ لائنس نرسا پورم سے منگوائی جا رہی ہیں تاکہ گیس کے اخراج کو قابو کرنے کی کوششوں کو تقویت مل سکے۔ او این جی سی کے اعلیٰ حکام وہاں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر اروسومانڈا گاؤں کے کئی خاندانوں کو وہاں سے نکال کر لکا ورم گاؤں کے ایک کلیانہ منڈپم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریونیو حکام کی جانب سے ان کے قیام اور کھانے پینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع کلکٹر آرمہیش کمار اور ایس پی راہول مینا اپنی ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں اور حفاظتی اقدامات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔