حیدرآباد

ٹہری ہوئی بسوں میں اچانک آگ لگ گئی

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔چونکہ اس واقعہ کے وقت بس میں کوئی بھی نہیں تھااسی لئے کسی کے بھی جانی نقصان یا پھر جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: پراناشہرحیدرآباد میں بہادرپورہ پولیس اسٹیشن حدود کے این ایم گوڑہ میں واقع امبیڈکر مجسمہ کے قریب ٹہرائی گئی بسوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ شارٹ سرکٹ سے اچانک ان بسوں میں آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی دو فائرانجنوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں ایک بس مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ دوسری بس جزوی طورپر جلی۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔چونکہ اس واقعہ کے وقت بس میں کوئی بھی نہیں تھااسی لئے کسی کے بھی جانی نقصان یا پھر جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔a