آندھراپردیش
اے پی: پون کلیان کا بیٹا آگ کے واقعہ میں سنگاپورمیں جھلس گیا
آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی پون کلیان کے چھوٹے بیٹے مارک شنکر سنگاپور میں پیش آئے ایک آتشزدگی واقعہ میں زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی پون کلیان کے چھوٹے بیٹے مارک شنکر سنگاپور میں پیش آئے ایک آتشزدگی واقعہ میں زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اُس اسکول میں پیش آیا جہاں مارک شنکر اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اس واقعہ کے دوران ان کے ہاتھوں اور پیروں پر شدید زخم آئے ہیں اور فی الحال وہ ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پون کلیان منگل کے روز سنگاپور روانہ ہوگئے۔ فی الوقت وہ الوری سیتا راما راجو ضلع کے دورے پر ہیں۔