آندھراپردیش

اے پی: دریائے گوداوری کی سطح آب میں اضافہ۔ دھولیشورم بیریج میں خطرے کا دوسرا الرٹ جاری

دریائے گوداوری کی سطح آب میں اضافہ پر آندھراپردیش کے دھولیشورم بیریج میں خطرے کا دوسرا الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: دریائے گوداوری کی سطح آب میں اضافہ پر آندھراپردیش کے دھولیشورم بیریج میں خطرے کا دوسرا الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

پانی کی سطح 14.9 فٹ تک پہنچ گئی۔ 14.56 لاکھ کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا گیا۔کوناسیما لنکا علاقے دریائے گوداوری کے پانی میں محصور ہوگئے۔

کوناسیما ضلع میں تقریباً 1000 ہیکٹر باغبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ لنکاعلاقوں کے لوگ کشتیوں روانہ ہوئے۔

گوتمی، وششتا ندیوں کی سطح میں بھی اضافہ جاری ہے۔ حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔