حیدرآباد
حیدرآباد-تروپتی اسپائس جیٹ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث واپسی پر مجبور
حیدرآباد سے تروپتی جانے والا اسپائس جیٹ کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی تکنیکی خرابی کے باعث شمس آباد ایرپورٹ واپس ہوگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے تروپتی جانے والا اسپائس جیٹ کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی تکنیکی خرابی کے باعث شمس آباد ایرپورٹ واپس ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ SG 2696، جو صبح 6 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہونے والاتھا، 6 بج کر 19 منٹ پر روانہ ہوا اور توقع تھی کہ یہ صبح 7 بج کر 40 منٹ پر تروپتی پہنچے گا تاہم، طیارہ نے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد واپس شمس آباد ایرپورٹ ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئرلائن کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔