آندھراپردیش

اے پی:تفریح سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک

تفریح سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تفریح سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ضلع کے پینوکونڈہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ضلع سری ستیہ سائی کے دھرماورم کے رہنے والی ماں اوربیٹا ہلاک ہوگئے۔

ان مہلوکین کی شناخت ماں تلسماں اور بیٹے پارتھا سارتھی کے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں اپنے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ تفریح کے لئے گئے تھے کہ واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ماں اور بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں پارتھا سارتھی کی بیوی اور اس کے دو بچے زخمی ہوگئے جن کوعلاج کے لئے سرکاری اسپتال لے جایاگیا۔بعد ازاں بہتر علاج کے لئے ان کو اننت پور منتقل کردیاگیا۔

اس حادثہ میں کار کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔حادثہ کامقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔