تلنگانہ
کے ٹی آر نے ہریش راو کی عیادت کی
ہریش راؤ وائرل بخار کا شکار ہیں جنہیں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ کے ٹی آر نے اُن کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ بہتر سے بہتر علاج فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ کے نجی اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیر ہریش راؤ کی عیادت کی۔
ہریش راؤ وائرل بخار کا شکار ہیں جنہیں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ کے ٹی آر نے اُن کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ بہتر سے بہتر علاج فراہم کیا جائے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وائرل بخار مکمل طور پر کم ہو جائے گا، ہریش راؤ کو اسپتال سے گھرجانے کی اجازت دی جایے گی۔