جرائم و حادثات

اے پی:سڑک حادثہ میں آرٹی او ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر(آرٹی او)ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر(آرٹی او)ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ حادثہ ضلع کے النکام پلی کے قریب آج اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹپرکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹپر آرٹی او سے ٹکراگیا۔

اس حادثہ میں آرٹی اوشیوا پرساد کے ساتھ ساتھ کیشو نامی شخص بھی ہلاک ہوگیا۔

آج صبح آرٹی او معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی کاکام کررہا تھاکہ ٹپر لاری کے ڈرائیورنے اس کاتوازن کھودیا اوریہ ٹپر آرٹی او سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں آرٹی او شدید زخمی ہوگیا۔

اس کوعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔حادثہ اتنا شدیدتھا کہ کیشونامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے کہاکہ یہ ٹپرمیدکور سے آرہاتھا۔