آندھراپردیش

اے پی:ضلع کرنول میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے منترالیم منڈل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کگل علاقہ میں اس جنگلی جانور کو دیکھنے کے بعد مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے منترالیم منڈل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کگل علاقہ میں اس جنگلی جانور کو دیکھنے کے بعد مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

مقامی افراد نے اس تیندوے کو پہاڑی پر دیکھا جس کے بعد اس کی ویڈیو اپنے سل فون میں قیدکرلی۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس کے ساتھ ہی مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے اس واقعہ سے واقف کروایا اور اس تیندوے کو پکڑنے کی خواہش کی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افراد سے چوکسی اختیار کرنے اور راتوں کو گھروں سے تنہا نہ نکلنے کی خواہش کی۔اس تیندوے کے نظرآنے کے ساتھ ہی مقامی افراد زرعی سرگرمیوں اور دیگر کاموں کو جانے سے خوفزدہ ہیں۔