آندھراپردیشتلنگانہ

این آئی اے نے تلنگانہ اوراے پی میں 60 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لی

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں 60 سے زیادہ مقامات پر این آئی اے نے تلاشی لی۔

حیدرآباد: قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں 60 سے زیادہ مقامات پر این آئی اے نے تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں

ایجنسی کے عہدیداروں نے اے پی اور تلنگانہ میں سیول لبرٹیز اور امربندو مترو سنگم کے لیڈروں کے مکانات کی تلاشی لی۔ یہ تلاشیاں ماؤنواز گروپوں کے تعلق ہونے کے شبہ میں لی گئی ہیں۔

حیدرآباد میں بھوانی اور وکیل سریش کے مکانات کی تلاشی لی گئی۔این آئی اے حکام نے آندھراپردیش کے نیلور میں عثمان صاحب پٹہ علاقہ میں اے وینکٹیشورلو، تروپتی میں کرانتی چیتنیہ اور گنٹور میں ڈاکٹر راجہ راؤ کے مکانات کی تلاشی لی۔

تروپتی ضلع کے چِلاکورو منڈل میں کُلا نرمولنا پورٹا سمیتی کے ضلعی صدر کے بالیا کے مکان کی تلاشی لی گئی۔

گنٹور ضلع کے کونڈاپٹور میں ٹی سباراؤ کے مکانات، پرکاشم ضلع کے چیمکورتی میں کُلا نرمولنا پورٹا سمیتی کے لیڈر وینکٹ راو، سنتاماگلور میں اوسرینواس راو، راجہ مہیندراورم میں بومرو میں سیول لبرٹیز کمیٹی کے لیڈر وں کے مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔