امریکہ و کینیڈا

امریکہ کے ساٹل میں پولیس کی لاپرواہی سے اے پی کی طالبہ کی ہلاکت۔ارکان خاندان کو 20ملین ڈالرمعاوضہ

سیاٹل سٹی انتظامیہ نے جانوی کے ارکان خاندان کو 20 ملین ڈالر (تقریباً 168 کروڑ ہندوستانی روپے) معاوضہ ادا کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ سٹی اٹارنی ایریکا ایونز نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جانوی کی موت انتہائی تکلیف دہ تھی اور امید ہے کہ اس تصفیہ سے ان کے خاندان کو کسی حد تک راحت ملے گی۔

حیدرآباد: امریکہ کے شہر سیاٹل میں پولیس ملازم کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والی تلگو طالبہ جانوی کنڈولا کے کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

سیاٹل سٹی انتظامیہ نے جانوی کے ارکان خاندان کو 20 ملین ڈالر (تقریباً 168 کروڑ ہندوستانی روپے) معاوضہ ادا کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ سٹی اٹارنی ایریکا ایونز نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جانوی کی موت انتہائی تکلیف دہ تھی اور امید ہے کہ اس تصفیہ سے ان کے خاندان کو کسی حد تک راحت ملے گی۔

آندھرا پردیش کے ضلع کرنول سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ جانوی جو ماسٹرس کی تعلیم کے لئے امریکہ گئی تھیں، جنوری 2023 میں سڑک عبور کرتے ہوئے پولیس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی تھی۔

یہ حادثہ اس وقت عالمی سطح پر متنازعہ بن گیا تھا جب حادثہ کے ذمہ دار پولیس آفیسرکیون ڈیوے کا ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ جانوی کی موت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہہ رہاتھا کہ وہ ایک عام انسان تھی اور اس کی زندگی کی کوئی خاص قیمت نہیں ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ پولیس عہدیدار40 میل فی گھنٹہ کی حد والے زون میں 119 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھاجس کی وجہ سے جانوی ٹکر کے بعد 100 فٹ دور جا گری تھیں۔

اس غیر انسانی رویہ پر ہندوستان نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد متعلقہ پولیس عہدیدارکو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔