اے پی: موبائل فون پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی
تفصیلات کے مطابق اونڈوالی علاقے کا 29 سالہ برہمیّا، جو سی سی کیمرہ ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا تھا، نے بدھ کے روز موبائل فون پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے گنٹور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ازدواجی جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اونڈوالی علاقے کا 29 سالہ برہمیّا، جو سی سی کیمرہ ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا تھا، نے بدھ کے روز موبائل فون پر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
برہمیّا کی شادی 11 ماہ قبل منگل گری کی کوشلیا سے ہوئی تھی۔ دونوں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔
گذشتہ چند دنوں سے ان کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس پر دونوں خاندانوں کے بزرگوں نے مداخلت کرتے ہوئے صلح کروا دی تھی۔ صلح کے بعد دونوں دوبارہ ایک ساتھ رہنے لگے۔
کوشلیا اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔ برہمیّا کی ساس پرمیلا، جو نولکاپیٹ میں رہتی ہے ، نے داماد کو فون کیا لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا۔ اگلی صبح بدھ کے دن وہ اونڈوالی پہنچی تو دیکھا کہ برہمیّا نے کمرے کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
برہمیّا نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو میں اپنی موت کا ذمہ دار اپنی بیوی کو قرار دیا۔ برہمیّا کی ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔