آندھراپردیش

گنٹور بھگدڑ کیلئے جگن کی حکومت ذمہ دار : ٹی ڈی پی قائد

اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے اتوار کی شب گنٹورمیں پیش آئے بھگدڑواقعہ جس میں 3 خواتین ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے‘کے لئے حکومت آندھراپردیش کوذمہ دار قرار دیا۔

امراوتی: اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے اتوار کی شب گنٹورمیں پیش آئے بھگدڑواقعہ جس میں 3 خواتین ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے‘کے لئے حکومت آندھراپردیش کوذمہ دار قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
وائی ایس آر سی پی، حکمرانی کیلئے نااہل : برہمنی

پارٹی سربراہ این چندرابابونائیڈونے بھگدڑ کے اس واقعہ پر گہرے صدمہ اور غم کا اظہار کیا۔نائیڈونے کہاکہ پارٹی کی جانب سے مہلوکین کے وثارکوفی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے گاجبکہ حکومت نے فی کس 2لاکھ روپے ایکس گریشیادینے کا اعلان کیا۔

ٹی ڈی پی قائد کے رویندر انے کہاکہ وہ مہلوکین کے ورثاء کوفی کس 2لاکھ اور زخمیوں کوفی کس ایک لاکھ روپے معاوضہ دیں گے۔ ٹی ڈی پی کے ایک اور قائد ایم موہن کرشنا نے مہلوکین کے ورثاء کوفی کس 3لاکھ اور ہر ایک زخمی کو ایک ایک لاکھ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

چندرابابونا ئیڈو کے مقام پروگرام سے روانہ ہونے کے چند منٹ بعد بھگدڑ مچ گئی۔ تلگودیشم پارٹی کے ریاستی صدر آچن نائیڈو نے اس صدمہ انگیزواقعہ کے لئے جگن موہن ریڈی کی حکومت کوذمہ دار ٹھہرایا اورکہاکہ حکومت مناسب سیکوریٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آچن نائیڈونے پوچھاکہ آیا یہ پولیس کی ذمہ داری نہیں تھی کہ مناسب سیکوریٹی اورہجوم پرقابوپانے کیلئے مناسب اقدامات کویقینی بنائیں جہاں ایک سابق چیف منسٹراورقائد اپوزیشن ایک پروگرام میں شرکت کررہے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ الزام تراشی کے کھیل کوانجام دینے کے لئے جگن کی حکومت عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے۔

سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر وزراء کی مہم کے ردعمل پرانہوں نے کہاکہ اس سے حکومت کے ناپاک عزائم پرشک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔نائیڈو نے اپنے علحدہ بیان میں کہاکہ بھگدڑ اورغریبوں کی موت پر انہیں بے حد صدمہ پہنچا ہے۔